اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بی ایس ایف نے پاکستانی درانداز کو ہلاک کر دیا - جموں کشمیر کی خبریں

بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) نے جموں و کشمیر کے سامبا میں بین الاقوامی سرحد کے قریب 5 اور 6 مئی کی درمیانی رات ایک پاکستانی درانداز کو ہلاک کر دیا۔

بی ایس ایف نےپاکستانی درانداز کو ہلاک کردیا
بی ایس ایف نےپاکستانی درانداز کو ہلاک کردیا

By

Published : May 6, 2021, 11:11 AM IST

بی ایس ایف نے مطلع کیا ، "5 اور 6 مئی کی درمیانی شب میں ، تقریبا 2:30 بجے، جموں و کشمیر کے سامبا سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد کے قریب بی ایس ایف کے جوانوں نے ایک پاکستانی درانداز کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔"

تاہم ، گھسنے والے کی شناخت کے بارے میں کوئی جانکاری نہیں ہے۔

مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

اسی طرح کے ایک واقعہ میں بی ایس ایف نے 2 اور 3 مئی کی درمیانی شب میں پنجاب کے ضلع فیروزپور میں بھارتی سرحد پر ایک پاکستانی درانداز کو گولی مار کر ہلاک کردیا تھا۔

بھارت اور پاکستان کے مابین 24 سے 25 فروری کی درمیانی رات تک جنگ بندی کا اعلان کیا گیا تھا۔ بھارت اور پاکستان کے ملٹری آپریشنز کے ڈائریکٹر جنرلوں کے درمیان بات چیت کے بعد، دونوں اطراف نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) اور دیگر تمام سیکٹرزکے ساتھ فائرنگ بند کرنے پر اتفاق کیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details