کھنڈوا:ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع کھنڈوا کے پٹاجن گاؤں میں ایک سادھو کے ساتھ بدسلوکی کا معاملہ سامنے آیا ہے، جہاں کچھ نوجوانوں نے ایک سادھو کے ساتھ بدکلامی کی اور ان کی پٹائی بھی کی، اس کے بعد بھی نوجوانوں نے سادھو کے ساتھ بدسلوکی جاری رکھی اور سادھو کو مارتے پیٹتے حجام کی دوکان لے گئے جہاں انہوں نے سادھو کے زبردستی بال کاٹے۔ ویڈیو میں ایک نوجوان بھی نظر آ رہا ہے جو سادھو کے ساتھ مار پیٹ کررہا ہے۔ اس پورے واقعہ کے دوران بھیڑ تماشائی بنی رہی اور کسی نے سادھو کو بچانے کی کوشش نہیں کی۔ موقع پر موجود لوگوں نے واقعے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کی۔ جس کے بعد پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا۔ اس واقعہ میں سادھو کی طرف سے کسی قسم کی کوئی شکایت نہیں ملی ہے۔ Mob Lynching in khandwa
Mob Lynching in khandwa: کھنڈوا میں سادھو کے ساتھ مار پیٹ اور جبراً بال کاٹنے کا معاملہ
کھنڈوا کے روشنی چوکی کے گاؤں پٹاجن سے ایک شرمناک معاملہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک سادھو کو نوجوانوں نے مارا پیٹا اور اس کے بالوں کو زبردستی کاٹ دیا گیا۔ واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے ویڈیو کی بنیاد پر ملزم کو حراست میں لے لیا۔ Mob Lynching in khandwa
پٹاجن گاؤں میں اتوار کے روز ہفتہ وار بازار میں ایک سادھو بھیک مانگ رہا تھا، اس دوران ایک ریستوران چلانے والے کا بیٹا وہاں پہنچ گیا۔ اس نے سادھو کے بال پکڑے اور اسے گھسیٹتے ہوئے مارنا شروع کردیا۔ اس نے سادھو کو کیوں پیٹا، اس معاملے کا ابھی تک انکشاف نہیں ہوا ہے۔ تاہم جب ملزم نوجوان سادھو کے ساتھ حجام کی دکان پر پہنچا تو وہاں موجود حجام نے سادھو کے بال کاٹنے سے انکار کردیا۔ جس کے بعد نوجوان نے خود ہی زبردستی قینچی اٹھا کر بال کاٹ ڈالے۔ واقعہ کے کچھ دیر بعد سادھو وہاں سے چلا گیا۔
اس معاملے میں کارروائی کرتے ہوئے پولس نے نوجوان کو حراست میں لے لیا ہے۔ ایس پی وویک سنگھ نے پورے واقعہ کے بارے میں بتایا کہ سادھو پر حملہ کے معاملے میں ملزم نوجوان کو حراست میں لے لیا گیا ہے لیکن ابھی تک اس کے خلاف کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی ہے۔ پولیس شکایت کنندہ کے طور پر سادھو کی تلاش کر رہی ہے، تاکہ نوجوان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے گرفتار کر لیا جائے۔ تاہم اگر سادھو نہیں ملا تو حکومتی سطح سے کارروائی کرکے نوجوانوں کو جیل بھیج دیا جائے گا۔