اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

برطانیہ کوویشلڈ کے بعد کوویکسین کو منظوری دے گا

جن لوگوں نے بھارت بائیوٹیک کی تیار کردہ 'کوویکسین' کی دونوں خوراکیں لی ہیں، انہیں برطانیہ پہنچنے کے بعد تنہائی میں نہیں رہنا پڑے گا۔

covaxin
covaxin

By

Published : Nov 9, 2021, 12:47 PM IST

Updated : Nov 9, 2021, 12:54 PM IST

برطانیہ کی حکومت نے کہا کہ بھارت کی 'کوویکسین' کو 22 نومبر کو بین الاقوامی مسافروں کے لیے منظور شدہ اینٹی کووڈ-19 ویکسین کی فہرست میں شامل کیا جائے گا۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ جن لوگوں نے بھارت بائیوٹیک کی تیار کردہ 'کوویکسین' کی دونوں خوراکیں لی ہیں، انہیں برطانیہ پہنچنے کے بعد تنہائی میں نہیں رہنا پڑے گا۔

برطانیہ نے یہ قدم ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کی جانب سے پہلے ہی 'کوویکسین' کو ہنگامی استعمال کے لیے منظور شدہ ویکسین (EUL) کی فہرست میں شامل کیے جانے کے بعد اٹھایا ہے۔

بھارت میں تیارکردہ Oxford-AstraZeneca اینٹی کووِڈ-19 ویکسین کو گزشتہ ماہ برطانیہ میں منظور شدہ ویکسین کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ میں مظاہروں کے دوران 8 پولیس اہلکار زخمی، 12 گرفتار

بھارت میں برطانوی ہائی کمشنر الیکس ایلس نے پیر کو ٹویٹ کیا کہ "برطانیہ آنے والے بھارتی مسافروں کے لئے اچھی خبر۔ جن مسافروں کو ڈبلیو ایچ او کی ایمرجنسی لسٹ میں شامل اینٹی کوویڈ 19 ویکسین ملی ہیں، بشمول کوویکسین، انہیں 22 نومبر سے تنہائی میں نہیں رہنا پڑے گا۔"

یہ فیصلہ 22 نومبر کی صبح 4 بجے سے نافذ ہوگا۔

Last Updated : Nov 9, 2021, 12:54 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details