برازیل کی کل آبادی تقریباً 21 کروڑ ہے اور یہاں اوسطًا روزانہ 2 ہزار اموات ہو رہی ہیں۔ برازیل کورونا سے اموات کے معاملہ میں دنیا کا دوسرا ملک ہے جبکہ پہلے نمبر پر امریکہ ہے جہاں 6 لاکھ سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔
برازیل میں کورونا وائرس سے ہوئی اموات 5 لاکھ سے تجاوز - corona death in brazil
برازیل کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ برازیل میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 5 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔
برازیل میں کورنا وائرس سے ہوئی اموات 5 لاکھ سے تجاوز
برازیل کے وزیر صحت نے کہا کہ ان کا محکمہ ملک بھر میں کورونا وائرس ٹیکہ کاری میں مسلسل مصروف ہے۔ یہاں روزانہ 70 ہزار نئے کیسس سامنے آرہے ہیں جبکہ ملک کی 11.4 فیصد آبادی کو ویکسین دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ برازیل کے صدر جیر بولسنارو نے کورونا وائرس کو اہمیت نہ دیتے ہوئے اسے ایک معمولی وبا قرار دیا تھا لیکن برازیل دنیا کے ان ممالک میں شامل ہیں جو کورونا وائرس کی وبا سے بری طرح سے متاثر ہوا ہے۔