پٹنہ: بہار کے بکسر ضلع کے ایک شخص کو جسمانی حملہ اور فائرنگ کے ایک معاملے میں بری کر دیا گیا۔ چار دہائی قبل جب ملزم کی عمر 10 سال کی تھی۔ اس کو مذکورہ معاملہ کے تحت جیل بھیج دیا گیا تھا۔ یہ معاملہ ستمبر 1979 کا ہے، جب کچھ لوگوں نے مبینہ طور پر مرار پولیس اسٹیشن کے تحت چوگئی گاؤں کے ایک مقامی تاجر پر حملہ کیا تھا۔ اسی معاملہ میں ملزم کو جیل ہوگئی تھی۔ Bihar Man Acquitted 43 Years Later
جب تاجر نے ایف آئی آر میں منا سنگھ کا نام درج کرایا تھا، اس وقت منا سنگھ کی عمر صرف 10 سال 5 ماہ تھی۔ کیس کی سماعت 2012 سے ڈسٹرکٹ کورٹ بکسر کے جوینائل جسٹس بورڈ کے سامنے اور اس سے پہلے ضلع عدالت میں چل رہی تھی۔ منا سنگھ پر تعزیرات ہند کی دفعہ 148 اور 307 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔