اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

دہلی کے تلنگانہ بھون میں بونال تقریب، کشن ریڈی شریک - تلنگانہ کی خبریں

مرکزی وزیرکشن ریڈی نے تلنگانہ کے عوام کو وزیراعظم نریندرمودی اور ان کی طرف سے بونال تہوار کی مبارکباد پیش کی۔

دہلی کے تلنگانہ بھون میں بونال تقریب، کشن ریڈی شریک
دہلی کے تلنگانہ بھون میں بونال تقریب، کشن ریڈی شریک

By

Published : Jul 14, 2021, 7:55 PM IST

مرکزی وزیر سیاحت جی کشن ریڈی نے کہا ہے کہ وہ مرکزی حکومت کی جانب سے شائع ہونے والے مشہور تہواروں میں تلنگانہ کے سب سے مشہور تہواروں میں سے ایک بونال کو شامل کرنے کی مساعی کریں گے۔

ریڈی جن کا تعلق حیدرآباد سے ہے، نے قومی دارالحکومت نئی دہلی میں واقع تلنگانہ بھون میں منعقدہ ریاستی سطح کے بونال تقریب میں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:تلنگانہ: دو اضلاع کے نام تبدیل کرنے کے سلسلہ میں اعلامیہ جاری

انہوں نے اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ میں بڑے پیمانہ پر اس تہوار کو منایاجارہا ہے جس کی مثال ملک کی کسی بھی ریاست میں نہیں ملتی۔

انہوں نے تلنگانہ کے عوام کو وزیراعظم مودی اور ان کی طرف سے بونال تہوار کی مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر تصویری نمائش بھی لگائی گئی جس کا مرکزی وزیر نے مشاہدہ کیا۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details