اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

خوبصورت اداؤں سے شائقین کے دلوں پر راج کرنے والی اداکارہ - امرتا سنگھ

بالی ووڈ میں، امرتا سنگھ کا شمار ایسی اداکارہ کے طور پر ہوتا ہے جنہوں نے 80 اور 90 کی دہائی میں اپنی دلکش اداؤں سے شائقین کو بہت زیادہ محظوظ کیا۔

امرتا سنگھ
امرتا سنگھ

By

Published : Feb 9, 2021, 2:09 PM IST

آج امرتا سنگھ اپنی 63 ویں سالگرہ منا رہی ہیں، اس موقع پر پیش ہے، ان کی زندگی کا مختصر منظر نامہ۔

امرتا کی پیدائش 9 فروری 1958 کو ہوئی۔

سنہ 1983 میں انہوں نے اپنے فلمی کیریئر شروعات کی۔

دھرمیندر کی ہدایت میں بنی فلم ’بیتاب ‘ سے انہوں نے اپنا فلمی سفر شروع کیا۔

اس فلم میں ان کے ہیرو سنی دیول تھے۔ یہ ان دونوں کی پہلی فلم تھی۔ ناظرین نے سنی اور امرتا سنگھ کی جوڑی کو پسند کیا اور فلم بھی باکس آفس پرسپر ہٹ رہی۔

سنہ 1984 میں امرتا سنگھ کو ایک بار پھر سنی دیول کے ساتھ فلم ’سنی‘ میں کام کرنے کا موقع ملا۔

یہ فلم اوسط کامیابی حاصل کرسکی۔ 1985 میں امرتا نے فلم ‘صاحب‘ میں انل کپور کے ساتھ کام کیا.

اس فلم کا ایک نغمہ ’یار بنا چین کہاں رے‘ آج بھی سننے والوں کو یاد ہے۔

سنہ 1985 ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’مرد‘ امرتا سنگھ کے کیریئر کے لئے ایک سپر ہٹ فلم ثابت ہوئی۔

منموہن دیسائی کی ہدایت میں بنی فلم میں امرتا کو سپراسٹار امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔

سنہ 1986 میں امرتا سنگھ کی ’نام‘ اور’چمیلی کی شادی‘سپر ہٹ فلمیں رہیں۔ فلم نام میں جہاں امرتا نے سنجیدہ اداکاری کی ، وہیں انہوں نے چمیلی کی شادی میں مزاحیہ کردار ادا کیا ۔

سنہ 1989 میں امرتا سنگھ کو امیتابھ بچن کے ساتھ ’طوفان ‘اور ’جادوگر‘ جیسی فلموں میں کام کرنے کا موقع ملا تھا لیکن بدقسمتی سے دونوں فلموں نے باکس آفس پر کوئی خاص کمال نہیں دکھایا۔

سنہ 1991 میں امرتا سنگھ نے سیف علی خان سے شادی کی حالانکہ یہ شادی طویل عرصہ تک کامیاب نہیں ہوئی۔ 2004 میں امرتا اور سیف کی راہیں الگ ہوگئیں۔

سنہ 1993 کی فلم’ آئینہ‘ امرتا کی شاندار فلموں میں شامل ہوگئی۔

اس فلم میں امرتا کا کردار جزوی طور پر گرے شیڈ لئے ہوئے تھا۔ اس فلم کے لئے انہیں بہترین معاون اداکارہ کے لئے فلم فیئر ایوارڈ دیا گیا ۔

سنہ 1993 میں فلم ’رنگ‘ کرنے کے بعد امرتا نے فلم انڈسٹری سے کنارہ کرلیا تھا بعد میں انہوں نے فلم ’شہید‘ کے ذریعہ بالی ووڈ میں واپسی کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details