اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Blast at Noodles factory in Muzaffarpur: مظفر پور میں کُرکُرے نوڈلس فیکٹری میں دھماکہ - مظفرپور میں خوفناک حادثہ

مظفر پور میں کُرکُرے نوڈلس فیکٹری کے بوائلر میں دھماکے سے 5 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔

مظفر پور میں کُرکُرے نوڈلس فیکٹری میں دھماکہ
مظفر پور میں کُرکُرے نوڈلس فیکٹری میں دھماکہ

By

Published : Dec 26, 2021, 12:39 PM IST

Updated : Dec 26, 2021, 12:59 PM IST

ریاست بہار کے ضلع مظفر پور میں کُرکُرے نوڈلس فیکٹری میں دھماکہ Blast in Kurkure Noodles factory in Muzaffarpur ہوا ہے۔ ضلع کے بیلہ صنعتی علاقے میں مودی کُرکُرے اور نوڈلس فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے 5 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ اگرچہ ابھی تک تصدیق نہیں ہوئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس حادثے میں بڑی تعداد میں لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں۔ مرنے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔

ویڈیو

یہ بھی پڑھیں: مظفرپور میں لڑکوں نے بے رحمی سے کی نوجوان کی پٹائی، ویڈیو وائرل

معلومات کے مطابق بوائلر پھٹنے کی آواز 5 کلومیٹر دور تک سنی گئی۔ اس دھماکے سے قریب کئی دیگر فیکٹریوں کو بھی نقصان پہنچا۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور اس حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت کی جا رہی ہے۔

Last Updated : Dec 26, 2021, 12:59 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details