مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل بی جے پی کے اعلیٰ رہنماؤں کے دورے کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ ڈیڑھ مہینوں کے دوران بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا اور وزیر داخلہ امت شاہ دو مرتبہ مغربی بنگال کے دورے پر جا چکے ہیں۔
رواں ماہ جنوری میں بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا، وزیر داخلہ امت شاہ اور وزیراعظم نریندر مودی کے مغربی بنگال کے دورے کا شیڈول جاری کیا گیا ہے، سات جنوری کو احمدآباد میں مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات کو لے کر بی جے پی اور آر ایس ایس کی ایک اہم میٹنگ ہونے والی ہے۔
احمدآباد میں ہونے والی میٹنگ میں شرکت کرنے کے بعد ہی بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا مغربی بنگال کے دورے پر آئیں گے، بی جے پی کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نو جنوری کو شمالی بنگال کے دورے پر آئیں گے۔