اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

رکن پارلیمان ہیمامالنی کی کسانوں سے احتجاج ختم کرنے کی اپیل - pm modi

ہیما مالنی نے ایک ویڈیو جاری کر کے کسانوں سے احتجاج ختم کرنے کی اپیل کی، انہوں نے ویڈیو کی شروعات جئے جوان جئے کسان سے کی اور کہا کہ جس طرح سے فوجی جوان ملک کی حفاظت کرتے ہیں، اسی طرح سے کسان ہمیں کھانا دیتے ہیں۔'

رکن پارلیمان ہیما لینی کی کسانوں سے احتجاج ختم کرنے کی اپیل
رکن پارلیمان ہیما لینی کی کسانوں سے احتجاج ختم کرنے کی اپیل

By

Published : Dec 29, 2020, 10:59 AM IST

بی جے پی کی رکن پارلیمان ہیما مالینی نے گذشتہ 32 دن سے دھرنے پر بیٹھے کسانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ زرعی بل کے خلاف اپنا احتجاج ختم کریں، ان کا کہنا تھا کہ 'وزیر اعظم مودی کسانوں کے سب سے بڑے خیر خواہ ہیں انہوں نے کہا کہ 'پچھلے چھ برسوں میں کسانوں کے لیے کئی ترقیاتی اسکیم چلائی گئی ہیں، مودی جی کسانوں کا کبھی حق تلفی نہیں ہونے دیں گے، انہوں نے کہا کہ 'میں کسانوں سے ہاتھ جوڑ کر اپیل کرتی ہوں کہ وہ حکومت سے مذاکرات کریں اور اپنا احتجاج ختم کریں۔'

رکن پارلیمان ہیما لینی کی کسانوں سے احتجاج ختم کرنے کی اپیل

ہیما مالینی نے ایک ویڈیو جاری کر کے کسانوں سے احتجاج ختم کرنے کی اپیل کی، انہوں نے اپنی ویڈیو کی شروعات جئے جوان جئے کسان سے کی اور کہا کہ جس طرح سے فوجی جوان ملک کی حفاظت کرتے ہیں، اسی طرح سے کسان ہمیں کھانا دیتے ہیں۔'

اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ 'مرکزی حکومت کسانوں کی خیرخواہ ہے، ہمارے وزیر اعظم نریندر مودی جی کی قیادت میں گذشتہ 6 سالوں کے دوران ملک کے کسانوں کو خوشحالی کی جانب لے جانے کے لیے متعدد اقدامات کیے گئے ہیں۔ زرعی اصلاحات قانون کے ذریعے کسانوں کو بہتر آپشن دیے گئے ہیں۔'

انہوں نے کہا 'مرکزی حکومت نے جو زرعی اصلاحات قوانین لائے ہیں اس سے کسانوں کی آمدنی دو گنی ہو جائے گی، کسان کو اس کی فصل کی اچھی قیمت ملے گی، میں کسانوں سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ اپنا دھرنا ختم کریں۔'

ہیما مالینی نے اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر جاری کیا ہے اور کہا ہے کہ نئے زرعی قوانین کسانوں کی قسمت بدل دے گا، کسانوں کی زندگی کو خوشحال بنائے گا، ان کا کہنا تھا کہ 'ملک بھر کے کسان نئے زرعی قوانین کی حمایت کر رہے ہیں، انہوں نے کہا 'مجھے بہت خوشی ہو رہی ہے کہ ہمارے علاقے 'برج' کے کسان بھی اس قوانین کی حمایت کر رہے ہیں، لیکن حزب اختلاف کے ذریعے زرعی قوانین کی مخالفت نا مناسب ہے، جو زراعت اور کسان مخالف ہے، کسانوں کے مفاد کا خیال رکھ کر سیاست نہیں کی جانی چاہیے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details