اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Gyanvapi Masjid Row: طاقت سے مندر چھینا گیا تھا، اب طاقت دکھا کر واپس لیں گے، ونے کٹیار

سابق رکن پارلیمان ونے کٹیار کا کہنا ہے کہ جس طرح مسلمانوں نے طاقت کے ذریعہ مندر توڑ کر مسجد بنائی ہے، اسی طرح اب ہم ہندو متحد ہو کر مساجد کو توڑ کر مندر بنائیں گے۔ BJP Leader Vinay Katiyar On Gyanvapi Masjid

طاقت سے مندر چھینا گیا تھا، اب طاقت دکھا کر واپس لیں گے، ونے کٹیار
طاقت سے مندر چھینا گیا تھا، اب طاقت دکھا کر واپس لیں گے، ونے کٹیار

By

Published : Jun 3, 2022, 7:41 AM IST

ایودھیا: راجیہ سبھا کے سابق رکن پارلیمان اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر رہنما ونے کٹیار نے گیانواپی مسجد معاملے پر متنازع بیان دیا ہے، انہوں نے کہا کہ اب اس معاملے پر طاقت دکھانے کا وقت آگیا ہے۔ طاقت دکھا کر ہمارا مندر منہدم کردیا تھا، اس لئے اب ہمیں طاقت دکھا کر اپنا مندر واپس لینا چاہیے۔ Vinay Katiyar controversial statement on gyanvapi masjid

طاقت سے مندر چھینا گیا تھا، اب طاقت دکھا کر واپس لیں گے، ونے کٹیار

انہوں نے کہا کہ گیانواپی مسجد کے پیچھے پہلے آر ایس ایس کی شاخہ لگتی تھی۔ مسلمانوں نے زبردستی اس مندر کو گرا دیا اور اس پر مسجد تعمیر کی۔ انہوں نے کہا کہ جہاں بھگوان شیو کا مندر واقع ہے، بھگوان نندی اس مندر کے سامنے بیٹھے ہیں اور بھگوان نندی گیانواپی کے سامنے بیٹھے ہیں۔ جس شیولنگ کو مسلمانوں کی طرف سے فوارہ بتایا جا رہا ہے وہ دراصل شیولنگ ہے۔ ہمارے تمام مندروں کو مسلمانوں نے زبردستی گرا دیا اور اس پر مسجد تعمیر کر دی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح انہوں نے طاقت کے ساتھ مندر توڑ کر مسجد بنائی ہے، اسی طرح اب ہم ہندو متحد ہو کر مساجد کو توڑ کر مندر بنائیں گے۔

مزید پڑھیں:۔ بابری مسجد انہدام کیس: ونے کٹیار بیان درج کرانے عدالت پہنچے

ABOUT THE AUTHOR

...view details