بی جے پی کے سینئر لیڈر و سابق مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے مہنگائی کے مسئلے پر کالے کپڑے پہن کر کئے گئے کانگریس کے احتجاجی مظاہرے پر طنز کستے ہوئے کہا کہ اپوزیشن'مودیا فوبیا' کے سیاسی مرض سے متاثر ہے اور عوام ایسے لوگوں کے 'کالے ۔گورے منتر کو چھومنتر' کر دیں گے۔ Naqvi On Opposition Parties
آزادی کے امرت مہوتسو پر یہاں منعقدہ پروگرام حصے لینے آئے نقوی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی محنت کے نتیجے اور تپسیا کی طاقت کو'گھسے پٹے پالیٹکل نظام' نہ کمزور کر سکتے ہیں اور نہ ہی اسے شکست دیا جاسکتا ہے۔ نقوی نے اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پر طنز کسا اور کہا'اپوزیشن میں دو درجن وزیر اعظم کے امیدواروں کی ویٹنگ لسٹ ابھی سے بن گئی ہے۔ اسے کہتے ہیں بغیر ویکنسی کے رونا۔
انہوں نے کہا کہ تمام طرح کی سیاسی عدم برداشت اور من گڑھت الزامات کے باوجود وزیر اعطم نریندر مودی'مجموعی ترقی،ہمہ گیر بااختیاری' کے عزم کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم مودی کے لیے ملک کی سکیورٹی اور احترام ہی قومی پالیسی ہے اور ہر ضرورت مند کی فلاح قومی مذہب ہے۔