اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Completion of 9 Years of BJP Govt مودی حکومت کے نو سال پورے ہونے پر آج ملک بھر بی جے پی کی جانب سے پریس کانفرنس

بی جے پی حکومت کے 9 سال مکمل ہونے پر مرکزی وزراء کی جانب سے آج پریس کانفرنس کا اہتمام کیا جائے گا۔ اس دوران تمام ریاستوں کے دارالحکومتوں میں مرکزی وزراء موجود رہیں گے۔

By

Published : May 29, 2023, 12:59 PM IST

بی جے پی کی جانب سے پریس کانفرنس
بی جے پی کی جانب سے پریس کانفرنس

نئی دہلی: آج وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں بی جے پی حکومت کے نو سال مکمل ہونے پر مرکزی وزراء ملک بھر کی تمام ریاستوں کے دارالحکومتوں میں ایک ساتھ پریس کانفرنس کریں گے۔ اس دوران تمام ریاستوں کے دارالحکومتوں میں مرکزی وزراء موجود رہیں گے۔ ذرائع کے مطابق مرکزی وزیر بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ پریس کانفرنس کریں گے۔ واضح رہے کہ 26 مئی 2014 کو نریندر مودی نے وزیر اعظم کے عہدے کا حلف لیا تھا۔

بی جے پی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ تمام مرکزی وزراء مودی حکومت کی گذشتہ نو برسوں کی کامیابیوں پر پریزنٹیشن دیں گے۔ اس کے بعد مرکزی وزیر ریاستوں میں غیر رسمی طور پر پریس کانفرنس کریں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ جہاں بی جے پی کی حکومت نہیں ہے، وہاں بی جے پی کے ریاستی صدر مرکزی حکومت کے وزراء کے ساتھ پریس سے خطاب کریں گے۔

مختلف مقامات پر ہونے والی پریس کانفرنس میں مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن ممبئی میں، وزیر مملکت میناکشی لیکھی بنگلورو میں، مرکزی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر احمد آباد میں، پٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری لکھنؤ میں، فشریز کے وزیر بھوپیندرا یادو بھوپال میں، مرکزی وزیر ریلوے اشونی وشنو گوہاٹی میں، حیدرآباد کے مرکزی وزیر قانون ارجن رام میگھوال، پٹنہ میں گجیندر سنگھ، چنئی میں جتیندر سنگھ، کولکتہ میں مرکزی وزیر صحت منسکھ منڈاویہ، جے پور میں مرکزی صارف امور کے وزیر پیوش گوئل اور روہتک میں اسمرتی ایرانی موجود رہیں گے۔

مزید پڑھیں:Kamal Nath On BJP Govt بی جے پی حکومت بھگوان رام کی باقیات کو تباہ کر رہی ہے: کمل ناتھ

اس سے قبل اتوار کو وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں دہلی میں پارٹی ہیڈکوارٹر میں بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور نائب وزرائے اعلیٰ کے ساتھ میٹنگ ہوئی۔ میٹنگ میں 2024 کے لوک سبھا انتخابات پر بحث ہوئی۔ ذرائع نے بتایا کہ بی جے پی 30 مئی سے 30 جون تک خصوصی عوامی رابطہ مہم بھی چلائے گی۔ اس کے تحت بی جے پی عوام سے رابطہ کرنے کے لیے کئی طرح کے پروگرام کرے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details