اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Rahul Gandhi In Wayanad راہل گاندھی نے وائناڈ پہنچ کر کیا کچھ کہا جانئے - کانگریس پارٹی کے رہنما راہل گاندھی

کانگریس پارٹی کے رہنما راہل گاندھی منگل کو کیرالہ کے وایناڈ پہنچے۔راہل نے عوامی جلوس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم پی صرف ایک 'ٹیگ یا عہدہ' ہے جسے بی جے پی چھین سکتی ہے، لیکن یہ انہیں اپنے لوگوں کا نمائندہ بننے سے نہیں روک سکتی۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Apr 11, 2023, 7:24 PM IST

یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ (یو ڈی ایف) کے رہنماؤں اور کارکنان سمیت بڑی تعداد میں لوگ منگل کو کیرالہ کے سرحدی ضلع کالپٹہ میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے استقبال کے لیے جمع ہوئے۔ لوک سبھا کی رکنیت سے نااہل ہونے کے بعد راہل گاندھی اپنی بہن پرینکا گاندھی واڈرا کے ساتھ یہاں پہنچے۔ وائناڈ کے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے پرینکا نے اس بات پر زور دیا کہ ان کا بھائی اس دنیا کا سب سے سچا شخص ہے جو کھل کر بات کرتا ہے اور کسی سے نہیں ڈرتا ہے۔

وہیں راہل گاندھی نے کہا کہ جب میں چار سال پہلے یہاں آیا تھا تو آپ کا ایم پی بنا تھا۔ یہاں انتخابی مہم کا طریقہ بالکل مختلف تھا۔ عام مہم میں ہم پالیسیوں کی بات کرتے ہیں، لیکن جب میں نے یہاں مہم چلائی تو مجھے لگا کہ میں اپنے ہی خاندان کے درمیان آیا ہوں۔ میں کیرالہ سے نہیں ہوں، لیکن آپ سے ایسی محبت ملی جیسے میں آپ کا اپنا بھائی یا بیٹا ہوں۔ مجھے احساس ہے کہ ایم پی بننے کا کیا مطلب ہے۔ آپ کو لوگوں کے دلوں کو چھونا ہوتا ہے، ان کا بھی اتنا ہی احترام کیا جانا چاہیے۔ عوام کی نمائندگی بہت بڑی بات ہے، ایسا کرنے کے لیے ان کی جدوجہد کو سمجھنا ضروری ہے۔

مرکز پر تنقید کرتے ہوئے راہل نے کہا کہ ایم پی صرف ایک 'ٹیگ یا عہدہ' ہے جسے بی جے پی چھین سکتی ہے، لیکن یہ انہیں اپنے لوگوں کا نمائندہ بننے سے نہیں روک سکتی۔ وہ ہمیشہ یہاں کے لوگوں کے لیے لڑتا رہے گا۔ ویسے راہل نے اپنے خطاب کے دوران ایک بار پھر اڈانی مسئلہ کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں پارلیمنٹ میں اس معاملے پر بولنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ اس کے بارے میں راہل نے کہا کہ میں نے پارلیمنٹ میں وزیر اعظم سے صرف گوتم اڈانی سے متعلق سوالات پوچھے تھے اور میں نے ثابت کیا کہ وزیر اعظم اڈانی کی کس طرح مدد کرتے ہیں۔ راہل نے دلیل دی کہ ان پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے، ایسی صورتحال میں وہ یقین کر سکتے ہیں کہ وہ صحیح راستے پر چل پڑے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Rahul Gandhi arrived in Wayanad راہل گاندھی رکن پارلیمنٹ کے طور پر نااہلی کے بعد پہلے دورہ پر وائناڈ پہنچے

ABOUT THE AUTHOR

...view details