نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے آج میگھالیہ اور ناگالینڈ کی قانون ساز اسمبلیوں کے انتخابات کے لیے اپنے کل 80 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی موجودگی اور بی جے پی صدر جگت پرکاش نڈا کی صدارت میں کل شام یہاں پارٹی کی مرکزی الیکشن کمیٹی کی میٹنگ میں ان ناموں کو منظوری دی گئی۔ بی جے پی نے میگھالیہ کی تمام 60 سیٹوں کے لیے امیدوار کھڑے کیے ہیں، جب کہ اس نے ناگالینڈ اسمبلی کی 60 میں سے 20 سیٹوں کے لیے امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔ میگھالیہ میں 60 امیدواروں میں سے چھ خواتین ہیں۔ جبکہ ناگالینڈ میں 20 امیدواروں میں سے ایک خاتون ہے۔ ناگالینڈ کے ریاستی بی جے پی صدر اور وزیر تیمجین ایمنا النگ کو الونگٹاکی (محفوظ) سیٹ سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔ میگھالیہ بی جے پی کے صدر ارنسٹ ماووری کو مغربی شیلانگ سےامیدوار بنایا گیا ہے۔
اس سے پہلے بدھ کے روز، بھارتیہ جنتا پارٹی کی مرکزی الیکشن کمیٹی نے جگت پرکاش نڈا کی صدارت میں آئندہ میگھالیہ اور ناگالینڈ اسمبلی انتخابات پر ایک میٹنگ کی۔اس میٹنگ میں وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی شرکت کی تھی۔ ناگالینڈ میں بی جے پی نیشنلسٹ ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی (این ڈی پی پی) کے ساتھ اتحاد میں الیکشن لڑے گی۔ ناگالینڈ میں بی جے پی 60 میں سے 20 سیٹوں پر الیکشن لڑے گی۔ ناگالینڈ میں اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ ایک ہی مرحلے میں 27 فروری کو ہوگی، نتائج کا اعلان 2 مارچ کو کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: Meghalaya Election 2023 میگھالیہ میں کانگریس امیدواروں کی آخری فہرست جاری