اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

راہل گاندھی غلط تصویروں سے سیاست کرنے کی کوشش کررہے ہیں: بی جے پی - بی جے پی کا کانگریس پر حملہ

بی جے پی کے ترجمان سمبت پاترا نے راہل گاندھی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی ملک میں گمراہ کن اور جھوٹ کی سیاست ہوتی ہے تو اس میں راہل گاندھی کا ہاتھ ہوتا ہے۔

بی جے پی کے ترجمان سمبت پاترا
بی جے پی کے ترجمان سمبت پاترا

By

Published : Sep 6, 2021, 7:36 PM IST

بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) نے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی پر جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کانگریس زمینی سطح پر کوئی بھی موضوع اٹھانے سے قاصر ہے، اس لیے جھوٹی تصویروں سے سیاست کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

بی جے پی کے ترجمان سمبت پاترا نے پیر کے روز یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ "جب بھی ملک میں گمراہ کن اور جھوٹ کی سیاست ہوتی ہے تو اس میں راہل گاندھی کا ہاتھ ہوتا ہے۔ اس سلسلے میں گاندھی نے کسانوں کی تحریک کی ایک پرانی تصویر ٹوئیٹ کی ہے اور اسے حال کا بتایا ہے۔ گاندھی اچھی طرح جانتے ہیں کہ کانگریس بغیر صدر کے ہیں اور زمین پر کہیں بھی کھڑی ہونے سے قاصر ہے "۔

مزید پڑھیں:جموں و کشمیر کی صورتحال پر مرکزی وزیر داخلہ کی میٹنگ

انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں اپوزیشن کو احتجاج کرنے کا حق ہے لیکن انتشار پیدا کرنے کا نہیں۔ سمبت پاتر نے کہا کہ گاندھی نے اس سے قبل دہلی میں عصمت دری کی متاثرہ کے خاندان کی تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھی جسے بعد میں ٹوئٹر نے ہٹادیا۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details