اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Bilkis Bano Case بیٹی بچاؤ کا نعرہ دینے والوں کی حکومت میں بیٹی محفوظ نہیں، اعجاز بیگ

مالیگاوں میں بلقیس بانو کی حمایت میں کانگریس پارٹی نے احتجاج کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ قصوراروں کو دوبارہ گرفتار کیا جائے اور ان کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ بیٹی بچاؤ کا نعرہ دینے والوں کی حکومت میں بیٹی محفوظ نہیں ہے۔ Malegaon congress party protest additional collector office

مالیگاوں میں کانگریس پارٹی کا احتجاج
مالیگاوں میں کانگریس پارٹی کا احتجاج

By

Published : Sep 6, 2022, 11:46 AM IST

مالیگاوں:ریاست مہاراشٹرا کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاوں میں کانگریس پارٹی کے صدر اعجاز بیگ نے مرکزی حکومت پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ گجرات فساد کے دوران بلقیس بانو کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کی گئی اور ان کے گھر کے سات افراد کو قتل کردیا گیا۔ قصوراروں کو سزا دینے کے بجائے ان کو معافی دی جارہی ہے۔ انہوں نے افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یوم آزادی کے موقع پر مودی حکومت کی نگرانی میں تمام گیارہ مجرمین کو رہا کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بیٹی بچاؤ کا نعرہ دینے والوں کی حکومت میں بیٹی محفوظ نہیں ہے۔ Malegaon congress party protest additional collector office

مالیگاوں میں کانگریس پارٹی کا احتجاج

مزید پڑھیں:۔ Protest in Favor of Blkis Bano بنگلور میں بلقیس بانو کی حمایت میں احتجاج


آپ کو بتادیں کہ 5 ستمبر 2022 کو دوپہر چار بجے قدوائی روڈ پر واقع کانگریس پارٹی آفس سے کلکٹر آفس تک پیدل مارچ کی شکل میں خاموش احتجاج درج کرایا گیا۔ کلکٹر کو میمورنڈم پیش کرتے ہوئے اعجاز بیگ نے شہریان اور کانگریس پارٹی کی جانب سے یہ مطالبہ کیا کہ ان گیارہ مجرمین کو سزا دی جائے اور دوبارہ جیل میں ڈالا جائے۔ اس موقع پر مالیگاؤں شہر کانگریس کمیٹی خاتون کی صدر انیتا منوج واستی نے حکومت سے مجرمین کو پھانسی دینے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں کانگریس کے اراکین اور کارکنان کے علاوہ کانگریس پارٹی کے نائب صدر جمیل کرانتی، نائب صدر ڈاکٹر منظور حسن ایوبی، نائب صدر احتشام شیخ بیکری والے، ترجمان زین العابدین پٹھان، ترجمان عمران راشد موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details