اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

امریکی صدر اور وزیر اعظم مودی کی ملاقات 24 ستمبر کو

پیر کے روز جاری کردہ صدر کے ہفتہ وار شیڈول کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن 24 ستمبر کو وائٹ ہاؤس میں دو طرفہ مذاکرات کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کی میزبانی کریں گے۔

Biden to host Modi for bilateral meeting at White House on Sep 24
Biden to host Modi for bilateral meeting at White House on Sep 24

By

Published : Sep 21, 2021, 5:44 AM IST

امریکی صدر جو بائیڈن 24 ستمبر کو وائٹ ہاؤس میں دو طرفہ مذاکرات کے لیے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی میزبانی کریں گے۔

پیر کے روز جاری کردہ صدر کے ہفتہ وار شیڈول کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن 24 ستمبر کو وائٹ ہاؤس میں دو طرفہ ملاقات کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کی میزبانی کریں گے۔

بائیڈن جاپانی وزیر اعظم سوگا یوشی ہائڈے سے بھی ملاقات کریں گے، وائٹ ہاؤس نے کہا کہ اس نے صدر کا ہفتہ وار شیڈول جاری کیا ہے۔

اس میں کہا گیا کہ "صدر بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ دو طرفہ ملاقات میں شرکت کریں گے۔"

بعد میں بائیڈن، وائٹ ہاؤس میں نریندر مودی، سوگا اور آسٹریلوی وزیر اعظم اسکاٹ موریسن کے ساتھ پہلی مرتبہ ذاتی طور پر کواڈ لیڈرز سمٹ کی میزبانی کریں گے۔

بائیڈن منگل کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے لیے پیر کی سہ پہر نیویارک روانہ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: مودی نے چنّی کو مبارک باد پیش کی

نیو یارک میں بائیڈن موریسن سے ملنے والے ہیں۔

نیو یارک سے واپسی پر جو بائیڈن منگل کو برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے ساتھ دوطرفہ ملاقات کی میزبانی کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details