مرکزی وزیر مملکت داخلہ جی کشن ریڈی نے 'پولیس میموریل ڈے' کے موقع پر آسام پولیس کی جانب سے منعقدہ پروگرام کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف بھارت کی ’زیرو ٹالرینس‘ پالیسی پر اظہار خیال کیا۔
ریڈی نے کہا کہ 'بھارت کی سکوریٹی فورسز ملک کی داخلی سلامتی کے لیے خطرہ پیدا کرنے والے تمام چیلنجز سے نمٹنے کے قابل ہے۔ جس کے بعد دہشت گرد سرگرمیوں میں کمی آئی ہے'۔
مرکزی وزیر مملکت داخلہ جی کشن ریڈی نے کہا کہ 'پولیس میموریل ڈے کے موقع پر پورا ملک پولیس اہلکاروں اور ان کے خاندانوں کو سلام کرتا ہے اور ڈیوٹی کے دوران شہید ہونے والے جوانوں کو فخر سے یاد کرتا ہے'۔
مرکزی وزیر مملکت داخلہ نے کہا کہ 'آسام پولیس اہلکاروں سے مخاطب ہورے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں اور دراندازوں کے خلاف جنگ، قانون اور نظام کو برقرار رکھنے اور جرائم پر قابو پانے کے علاوہ سرحدی علاقوں کی حفاظت کو یقینی بنانے اور قدرتی آفات کے دوران ضرورت مندوں کی مدد کرنے میں آپ اپنی جانوں کی قربانی دینے سے بھی پھچھے نہیں ہٹتے'۔