جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی کی بینچ نے منگل کو زرداری کی درخواست پر سماعت کے بعد انہیں 13 جون تک کے لیے ضمانت دے دی۔ زرداری کے خلاف فرضی اکاؤنٹس سے جڑے معاملے کراچی سے اسلام آباد منتقل ہونے کے بعد یہ آٹھواں معاملہ ہے جس میں انہیں عبوری ضمانت دی گئی ہے۔
زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائک نے عدالت کو بتایا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے ایک نوٹس جاری کرکے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین کو ایک نجی کمپنی کو غیر قانونی طریقے سے ٹھیکے دینے کے معاملے میں 23 مئی کو تفتیشی ٹیم کے سامنے حاضر ہونے کہا ہے۔