اردو

urdu

By

Published : Oct 30, 2020, 1:20 PM IST

ETV Bharat / bharat

جگن اور کے سی آر نے میلادالنبیؐ کی مبارکباد پیش کی

تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے اپنے پیام میں کہا، پیغمبرﷺ کی تعلیمات پر عمل کیا جائے، اور اس مقدس دن کو خوش اسلوبی کے ساتھ کووڈ-19 کے پروٹوکول کا لحاظ کرتے ہوئے منائیں۔

جگن اور کے سی آر نے میلادالنبیؐ کی مبارکباد پیش کی
جگن اور کے سی آر نے میلادالنبیؐ کی مبارکباد پیش کی

تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندر شیکھر راو اور آندھراپردیش کے وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی اور تلگو دیشم کے صدر چندرابابو نائیڈو نے مسلمانوں کو عید میلادالنبیﷺ کی مبارکباد پیش کی۔

مذکورہ رہنماوں نے مسلمانون کو عید میلاد کی مبارکباد پیش کی۔ جگن نے کہا کہ پیغمبر محمدﷺ نے تمام انسانیت کےلیے فلاح وبہبود کے لیے کام کیا ہے۔ چندرابابونائیڈو نے کہا محمدﷺ نے امن و خوشحالی کوقائم کیا۔

تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے اپنے پیام میں کہا، پیغمبرﷺ کی تعلیمات پر عمل کیا جائے، اور اس مقدس دن کو خوش اسلوبی کے ساتھ کووڈ-19 کے پروٹوکول کا لحاظ کرتے ہوئے منائیں۔

دنیا بھر میں جشن عید میلادالنبی بڑے ہی جوش و خروش کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ شہر حیدرآباد میں اس موقع پر شہر کی بڑی خوبصورتی کے ساتھ سجاوٹ کی جاتی ہے۔ ماہ ربیع الاول کی آمد کے ساتھ ہی شہر بھر میں سبز رنگ کی جھنڈیاں لگائی جاتی ہیں اور برقی قمقموں سے پورے شہر کو سجا دیا جاتا ہے، لیکن رواں برس کورونا وائرس اور سیلاب کی وجہ محدود نظر آرہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعلی نے معذور مسلم شخص کو مکان دینےکا وعدہ پورا کیا

ABOUT THE AUTHOR

...view details