مودی نے ریڈیو پر 53 ویں 'من کی بات'پروگرام میں کہا کہ پلوامہ کے عسکریت پسندانہ حملے میں بہادر جوانوں کی ہلاکت کے بعد ملک بھر میں لوگوں کے دلوں میں غم و غصہ ہے۔
انہوں نے کہا'بہادر فوجیوں کی ہلاکت کے بعد، ان کے اہل خانہ کی جو متاثر کن باتیں سامنے آئی ہیں اس نے پورے ملک کے حوصلے کو اور مضبوط کیا ہے۔ بہار کے بھاگلپور کے شہید رتن ٹھاکر کے والد رام نرنجن جی نے، دکھ کی اس گھڑی میں بھی جس جذبہ اور حوصلہ کا ثبوت دیا ہے، وہ ہم سب کی حوصلہ افزائی کرتا ہے'
انہوں نے جھارکھنڈ کے وجئے سورین کی ہلاکت اور ان کے معصوم بیٹے کے جذبے کا ذکر کرتے ہوئے کہا'جب ترنگے میں لپیٹ کر وجئے سورین کی لاش جھارکھنڈ کے گملا پہنچی تو معصوم بیٹے نے یہی کہا کہ میں بھی فوج میں جاؤں گا ۔اس معصوم کا جذبہ آج بھارت کے بچے-بچے کے احساس کا اظہار ہے ۔ ایسے ہی جذبات ہمارے بہادر جوانوں کے گھر گھر میں دیکھنے کو مل رہی ہیں'