اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

طالبہ کے قتل کے الزام میں نوجوان گرفتار

ملزم پنکی کے ساتھ 12 ویں کلاس کا طالب علم ہے۔ تفتیش کے دوران اس نے طالبہ کے قتل کا جرم قبول کر لیا ہے۔

طالبہ کے قتل سے متعلق نوجوان گرفتار

By

Published : Sep 8, 2019, 8:12 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 10:07 PM IST

مدھیہ پردیش میں جبل پور کے كنڈم تھانہ علاقہ کے بيجاپوری گاؤں کے جنگل سے کچھ روز قبل برآمد کی گئی لڑکی کی لاش کے معاملے میں ایک نوجوان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ امت سنگھ نے بتایا کہ كنڈم تھانہ علاقہ میں 5 ستمبر کو بيجاپوری گاؤں کے جنگل میں پولٹری فارم کے پیچھے واقع نالے کے پاس سے ملی ایک لڑکی کی لاش کی شناخت ہو گئی ہے اور اس معاملے میں لڑکی سے یک طرفہ عشق کرنے والے نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق كھمريا تھانہ علاقہ کے كٹرا گوندی گاؤں کی 18 سالہ پنکی دھروے پڈريا گاؤں کے ارجن اسکول میں 3 ستبر کو پڑھنے گئی تھی۔ وہ اسکول سے واپس گھر نہیں پہنچی۔

اس کی لاش 5 ستمبر کو نالے کے پاس سے برآمد ہوئی تھی۔ اس معاملے میں اہل خانہ کی شکایت اور پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کی بنیاد پر تفتیش شروع کی گئی۔

پولیس نے قتل کے اس معاملے میں ہنوتا گاوں کے 19 سالہ رمن سنگھ سيام کو گرفتار کیا ہے۔ ملزم پنکی کے ساتھ 12 ویں کلاس کا طالب علم ہے۔ تفتیش کے دوران اس نے طالبہ کے قتل کا جرم قبول کر لیا ہے۔

Last Updated : Sep 29, 2019, 10:07 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details