اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'دہلی فسادات کی آزادانہ اور منصفانہ جانچ کرائی جائے' - دہلی فسادات کی تفتیش

معروف سماجی کارکن یوگیندر کا کہنا ہے کہ دہلی پولیس نے دہلی فسادات کی تفتیش کو ایک مذاق بنا کر رکھ دیا ہے یہ نہ صرف جمہوریت کے ساتھ مذاق ہے بلکہ ہمارے آئین کے ساتھ بھی مذاق ہے۔

معروف سماجی کارکن یوگیندر
معروف سماجی کارکن یوگیندر

By

Published : Oct 28, 2020, 8:27 PM IST

دارالحکومت دہلی کے شمال مشرقی علاقے میں رواں برس کی ابتدا میں ہونے والے فرقہ وارانہ فسادات پر کی جا رہی تفتیش پر مسلسل سوالات اُٹھائے جا رہے ہیں۔

اس سلسلے میں معروف سماجی کارکن یوگیندر یادو نے بھی دہلی پولیس کی تفتیش پر سوال کھڑا کیا ہے۔

دہلی میں ایک تقریب کے دوران یوگیندر یادو نے کہا ہے کہ دہلی پولیس ان لوگوں کی گرفتاریاں کرہی ہے جنہوں نے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاجی مظاہروں میں حصہ لیا۔

معروف سماجی کارکن یوگیندر

انہوں نے کہا کہ دہلی فسادات پر منصفانہ جانچ کی جانی چاہئے تاکہ اس سے یہ بات صاف ہو سکے کہ ان فسادات کے پیچھے کون کون لوگ شامل تھے۔

یوگیندر یادو نے مزید کہا کہ دہلی فسادات کو لیکر اتنا بڑا مذاق ہو رہا ہے یہ نہ صرف جمہوریت کے ساتھ مذاق ہے بلکہ ہمارے آئین کے ساتھ بھی مذاق ہے۔

مزید پڑھیں:'مسلمان نبی کریمؐ کی توہین کسی بھی قیمت پر برداشت نہیں کرسکتے'

انہوں نے اس کے لیے میڈیا کو بھی ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ جس طرح سے گذشتہ برسوں میں اپنا کردار ادا کیا ہے وہ افسوسناک ہے ۔

انہوں نے سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے معاملے کی مثال دیتے ہوئے میڈیا کے کردار پر بھی سوال اُٹھائے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details