کرناٹک کے ہیمپی میں واقع قدیم گنیش مندر یونیسکو کی عالمی ثقافتی ورثہ کی سائٹ میں شامل ہے۔ جو اپنی خوبصورتی اور شاندار نقش و نگار کے لئے جانا جاتا ہے۔
اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم یعنی یونیسکوکے مطابق ہیمپی ساسیوکالو گنیش مندر پورے بھارت میں گنیش مندر کا ایک بہترین نمونہ ہے -
یہ مندر ایک ہی چٹان کے ذریعے بنایا گیا ہے۔ ساسیوکالو گنیش مندر میں بھگوان گنیش کا ایک بہت بڑا مجسمہ ہے، جو تقریبا 8 فٹ (2.5 میٹر) لمبا ہے۔ یہ ہیمپی کے اہم تاریخی اور ثقافتی مقامات میں سے ایک ہے۔
گنیشکا مندر سری ویروپاکشا مندر کے قریب واقع ہے۔ جہاں ہزاروں عقیدت مند سال بھر آتے رہتے ہیں اور خصوصی پوجا کا بھی اہتمام کرتے ہیں۔ یہ مندر ہندوؤں کی ایک فعال عبادت گاہ ہے۔