مقابلے میں کولگام اور اننت ناگ کی ٹیموں نے حصہ لیا جس میں اننت ناگ کی ٹیم نے کولگام کو ہرا کر جیت درج کی اور ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا۔
'خاتون کرکٹ لیگ کی ٹیم کو سچن و عرفان کی مبارک باد' مقابلے میں ڈپٹی کمشنر اننت ناگ، ڈی آئی جی سی آر پی ایف، آرمی کمانڈر سیکٹر 2، کمانڈنگ آفیسر 19 راشٹریہ رائفلز کے علاوہ سب ڈسٹرک ڈورو کے تمام افسران موجود تھے جنہوں نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔
اس ٹورنا منٹ کے تعلق سے بین الاقوامی سطح کے کھلاڑی سچن تندولکر اور عرفان پٹھان نے ویڈیو میسیج کے ذریعے فوج کا شکریہ ادا کیا اور کھلاڑیوں کی جم کر ستائش کی۔ اس موقع پر مارشل آرٹس سے جڑے کھلاڑیوں نے بھی پروگرام میں حصہ لیا اور تماشائیوں کو اپنے ہنر سے لطف اندوز کیا۔
مزید پڑھیں:
فوج کی اس کارروائی سے مسرور خاتون کھلاڑیوں نے فوج کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ' ایسے مقابلے آنے والے وقت میں مزید ہونے چاہیے جس سے وادی کشمیر کی خواتین کو آگے بڑھنے کا موقع ملے گا'۔