اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کیا سوڈان میں سویلین حکومت کا خواب پورا ہوگا؟ - خرطوم

سوڈانی مظاہرین نے عبوری فوجی حکومت سے اقتدار کی منتقلی کے بارے میں بات چیت منسوخ کردیا ہے۔

خرطوم کی سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں

By

Published : Apr 22, 2019, 3:10 PM IST

ان کا کہنا ہے کہ اقتدار کی منتقلی کے معاملے میں عبوری فوجی حکومت ناکام ہوچکی ہے۔ اس مطالبے کے ساتھ ہزاروں مظاہرین اب بھی دارالحکومت خرطوم کی سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں۔

سوڈان پروفیشنل اسوسی ایشن، ان مظاہروں کی قیادت کر رہی ہے۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ فوج اقتدار اور انتظام سے الگ رہے اور وہ سویلین حکومت چاہتے ہیں۔

متعلقہ ویڈیو

قابل ذکر ہے کہ سوڈانی عوام کی طرف سے گزشتہ 3 ماہ سے مسلسل احتجاجی مظاہروں کے بعد، 11 اپریل کو فوج نے عمر البشیر سے بے دخل کردیا اور ایک عبوری فوجی کونسل کو تشکیل دیا جو دو برس تک حکومت چلائے گی جس کے بعد انتخابات منعقد ہوں گے۔

سوڈانی فوج نے عمر البشیر کے ساتھ ساتھ ان کے حکومت کے کئی وزرا اور ججز اور قانون نافذ کرنے والے حکام کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details