انہوں نے سوال کیا کہ وزیر اعظم نے آل پارٹی میٹنگ میں کیوں کہا کہ بھارتی حدود میں کوئی داخل نہیں ہوا اور پی ایم او آفس نے کیوں یہ الفاظ خارج کردیے اس کے علاوہ اگر کوئی بھی بھارتی حدود میں داخل نہیں ہوا تو 20 سپاہی کس طرح ہلاک ہوئے اور 85 سپاہی کس طرح زخمی ہوئے
انہوں نے مزید کہا کہ اگر بھارت کے حدود میں کوئی بھی داخل نہیں ہوا تو دس بھارتی جوانوں کو چین نے کس طرح بندی بنالیا۔ اس سے قبل وزیر اعظم نے 19 جون کو کہا تھا کہ نہ ہی کوئی ہمارے ملک میں داخل ہوا ہے اور نہ ہی کوئی بھی بھارتی پوسٹ کسی دوسرے کے قبضہ میں ہے۔