بابری مسجد کے ملبے کا شریعت میں تقدس ہے یا نہیں؟ یہ علمائے کرام کا مسئلہ ہے۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے وکیل ایڈوکیٹ ظفریاب جیلانی نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ' شریعت میں مسجد کے ملبے کو حرمت حاصل ہے اور اس کا کسی گندی جگہ استعمال کرنا غلط ہے۔ جبکہ وہیں یو پی سنی سینٹرل وقف بورڈ کے چیئرمین زفر احمد فاروقی نے کہا کہ' اسلام میں اینٹوں اور پتھروں کا کوئی تقدس نہیں ہے'۔
ظفریاب جیلانی نے کہا کہ' مسلمانوں کی ذمہ داری ہے کہ ملبے کا گندی جگہ استعمال کرنے یا ہونے دینے سے بہتر یہ ہے کہ اس کے لیے ابھی سے کوشش کی جائے کیونکہ ہمیں نہیں معلوم کہ اس ملبے کو کہاں پھینکا جائے گا؟
اس کے برعکس زفر احمد فاروقی نے کہا کہ' مجھے معلوم ہی نہیں کہ بابری مسجد کی جگہ پر ابھی ملبہ باقی ہے یا نہیں۔ کیونکہ مسجد کو شہید ہوئے ایک طویل عرصہ گزر چکا ہے۔ اگر وہاں ملبہ اب بھی موجود ہے تو کس کا ہے؟ یہ بھی ہمیں معلوم نہیں۔