اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

مغربی بنگال کی صورتحال پر نظر ہے:امت شاہ

مغربی بنگال میں جاری سیاسی جھڑپوں کے درمیان وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ مغربی بنگال کی صورتحال بہت خراب ہے اس پر گہری نظر ہے۔

مغربی بنگال کی صورتحال پر نظر ہے:امت شاہ
مغربی بنگال کی صورتحال پر نظر ہے:امت شاہ

By

Published : Oct 18, 2020, 1:24 PM IST

انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال سے سیاسی جھڑپوں کی خبریں مسلسل آرہی ہے اس پر تشویش ہے ایسا نہیں ہونا چاہئے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ بی جے پی سمیت تمام اپوزیشن پارٹیوں نے مغربی بنگال میں جاری سیاسی تشدد سے متعلق خط لکھا ہے۔

ممتا بنرجی کی قیادت والی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے امت شاہ نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی شکایت اور گورنر کی رپورٹ کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گورنر کی رپورٹ پر ہی اگے کی کارروائی کی جائے گی گورنر ریاست کی صورتحال سے متعلق ہمیں آگاہ کر رہے ہیں۔ مغربی بنگال میں گزشتہ چند مہینوں کے درمیان سیاسی جھڑپوں میں اضافہ ہوا ہے۔

ریاست کے مختلف اضلاع میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیان خونی جھڑپوں کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details