مغربی بنگال میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے جس کے سبب مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
کولکاتا میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال کے پروفیسر ڈاکٹر منجو بنرجی کو بخار اور سانس لینے میں تکلیف کی شکایت کے بعد ان کے ٹیسٹ کروائے گئے۔ جس کے بعد ان میں کورونا وائرس مثبت پایا گیا اس کے بعد دیگر ڈاکڑوں کو متحاط رہنے کی ہدایت دی گئی۔
کولکتہ میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال کے پروفیسر کورونا مثبت کولکاتا میٍڈیکل کالج اینڈ ہسپتال انتظامیہ نے پروفیسر کے ساتھ میٹنگ کرنے والے ڈاکڑوں کو 14 دنوں کے لئے قرنطینہ میں بھیج دیا ہے۔
انتظامیہ نے ڈاکڑوں اور جونئر ڈاکڑوں کو ڈیوٹی کے دوران احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے۔ واضح رہے کہ کولکاتا میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال کی 25 نرسس بھی کورونا مثبت پائی گئی تھیں۔
اس کے علاوہ ریاست کے مختلف ہسپتالوں کے ڈاکٹرز ، جونئر ڈاکٹرز، نرس اور دیگر صحت کے محکمہ کے دیگر ملازمین بھی اس وباء سے متاثر ہو چکے ہیں۔