اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

اپنی ماں کی جان نہیں بچا سکا: ایک بیٹے کی آہ

میں اپنی ماں کی جان بچا نہیں سکا یہ بات گنیش چندرا ایوینو میں واقع آگ سے تباہ کثیرمنزلہ عمارت میں رہنے والے حبیب ملا نے کہی۔

سدف
سدف

By

Published : Oct 18, 2020, 8:30 AM IST

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے 121گنیش چندرا ایوینو میں گزشتہ شب زبردست آگ لگنے سے تین افراد کی موت ہوگئی تھی۔ آج دن میں فلیٹ میں رہنے والے حبیب ملا جب جائے وقوع پر پہنچے تو خود کو قابو میں رکھ نہیں پائے۔

حبیب ملا نے کہا کہ 'گزشتہ شب ہمارے لئے بہت ہی بری رہی۔ کل رات میٹر گھر میں آگ لگی اور دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت اس کی زد میں آ گئی۔ آگ لگنے کے چند منٹوں کے اندر ہی عمارت میں دھواں بھر گیا'۔

کولکاتا کے 121گنیش چندرا ایوینو میں گزشتہ شب زبردست آگ لگنے سے تین افراد کی موت

حبیب ملا کا کہنا ہے کہ ان کی والدہ شمیمہ بیگم، والد اور ایک برس کی معصوم بیٹی گھر میں تھی۔ سب سے پہلے والد اور بیٹی کو عمارت سے نکال کر محفوظ مقام پر پہنچایا۔ بیٹی اور والد کے بعد والدہ کو کمرے سے نکالنے کے لئے دوبارہ عمارت میں داخل ہوئے تو دھواں اس قدر تھا کہ کچھ بھی صاف نظر نہیں آ رہا تھا۔ اسی دوران والدہ سیڑھی پر پھسل کر گر گئیں اور انہیں باہر نہیں نکال سکا۔ میں چیختا رہا اور نظروں کے سامنے سب کچھ ختم ہو گیا'۔

اس حادثے کے بعد حبیب اور ان کا اہل خانہ صدمے میں ہے۔ علاقے میں ماتم کا ماحول ہے۔ دوسری طرف فارنسک ٹیم عمارت میں آتشزدگی کے واقعے کی جانچ کے لئے پہنچ گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details