کانگریس اور بائیں محاذ اتحاد نے مغربی بنگال میں ہونے والے آئندہ 2021 کے اسمبلی انتخابات کے لئے کمر کس لی ہے، دونوں اتحادی پارٹیوں نے حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی کو انتخابی میدان میں زیر کرنے کے لیے کمر کس لیاہے۔
مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں کانگریس اور بائیں محاذ کے درمیان آئندہ اسمبلی انتخابات 2021 کے پیش نظر ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی، اس اہم میٹنگ کے بعد دونوں پارٹیوں نے ایک دوسرے کے سیاسی پروگرام میں شرکت کرنے کا اعلان کیا۔
بائیں محاذ کے چئیرمین بمان بوس نے کانگریس پارٹی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ' کانگریس پارٹی اور بائیں محاذ کے درمیان اتحاد اہم ہے'۔ انہوں نے کہا کہ' ہم مضبوط اتحاد کی بدولت ترنمول کانگریس اور بی جے پی کو روکنے کی کوشش کریں گے'۔