بھارتی ریاست مغربی بنگال میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ کولکاتا اور اس کے اطراف کے اضلاع میں سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔
ضلع ہوڑہ کے للوہ تھانہ کے تحت جگدیش چندر پور موڑ پر پارٹی کے بینرز لگاتے وقت بی جے پی کے حامیوں پر نامعلوم شرپسندوں نے حملہ کردیا۔ اس حملے میں پانچ لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔
زخمیوں کو ہوڑہ ضلع ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں ایک شخص کی حالت سنگین بتائی گئی ہے۔ زخمی ہونے والوں میں کرشنند بسواس، شکتی کھرا، شانتی موے منڈل، پردیپ کیال اور سنجے بھگت شامل ہیں۔