اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

نئے سامراج کو شکست دے کر دم لیں گے: مادرو

وینزویلا کے موجودہ صدر نکولس مادرو نے کہا ہے کہ ان کا ملک اپنی آزادی کو برقرار رکھنے اور املاک کی حفاظت کرنے کے لئے سامراج کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے اور انہیں شکست دے کر ہی دم لے گا۔

By

Published : Apr 20, 2019, 12:25 PM IST

وینزویلا کے موجودہ صدر نکولس مادرو

مادرو نے وینزویلا کے 209 ویں یوم آزادی کے موقع پر ٹویٹ کر کے یہ بات کہی۔
انہوں نے ٹویٹر پر لکھا کہ سنہ 1810 میں ہم نے اپنی زمین پر ہسپانوی سامراجی طاقت کو تسلیم کرنے سے انکار کرکے آزادی کی طرف پہلا قدم بڑھایا تھا۔

اسی طرح کی بغاوت کا آج ہم نئے سامراج سے سامنا کر رہے ہیں جو ہمارے مقدس خزانے اور آزادی کو لوٹنا چاہتے ہیں اور ہم انہیں شکست دیں گے۔

واضح رہے کہ 19 اپریل 1810 کو وینزویلا کے لوگوں نے گورنر اور کیپٹن جنرل ونسنٹ امپارن کے علاوہ اسپین کے کئی سینئر اور اعلی حکام کو معزول کر کے جلاوطن کر دیا تھا، اس کے ایک سال بعد وینزویلا نے 1811 میں ایک قانون پر دستخط کرکے آزادی حاصل کی تھی۔

وینزویلا میں موجودہ صدر نکولس مادرو کے خلاف ہو رہے مظاہروں کو دیکھتے ہوئے امریکہ نے اس پر کئی قسم کی پابندیاں عائد کرنے کے علاوہ کہا ہے کہ وہ فوجی آپشن پر غور کر رہا ہے۔

قومی اسمبلی کے اسپیکر اور حزب اختلاف کے رہنما خوان گائیدو نے 23 جنوری کو ان مظاہروں کی قیادت کرنے کے ساتھ ساتھ خود کو ملک کا عبوری صدر قرار دیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details