جموں کشمیر کے ضلح رامبن کے دور دراز علاقہ ٹھٹھارکہ میں محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی طرف سے پینے کے صاف پانی کے نام پر لوگوں کو گندہ اور آلودہ پانی سپلاٸی کیا جارہا ہے۔
Rambun Public angry over district administration مقامی لوگوں کے مطابق علاقہ ٹھٹھارکہ کی بستی میں پانچ یزار سے زیادہ آبادی پر مشتمل لوگوں کو محکمہ پی ایچ ای کی طرف سے پینے کا صاف پانی کے نام پر گندہ پانی پینے پر مجبور کیا جارہا ہے۔
انہوں نے محکمہ پر الزام لگایا جو پانی محکمہ سپلاٸی کرتا ہے اس کو جانوروں کے بھی پینے کے لائق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ گندے پانی سے علاقہ میں بیماری پھیلنے کا اندیشہ ہے اور کچھ بچے بیمار بھی ہوگئے ہیں۔
انہوں نے کیا محکمہ کے ذمہ دار افسروں کو شکایت کرنے کے باوجود اس پر کارواٸی نہیں ہوٸی جس کی وجہ سے لوگوں کو کئی کلو میٹر دور جا کر چشمہ سے پینے کا پانی کا حاصل کرنا پڑتا ہے۔
انہوں نے ضلح انتظامیہ اور ڈی سی رامبن سے اپیل کی ہے کہ بستی میں صاف پانی مہیا کرواٸیں بصورت دیگر وہ قومی شاہرہ پر دھرنا دینے پر مجبور ہونگے۔