دربھنگہ کی انتظامیہ نے محکمۂ پی ایچ ڈی سے درخواست کرکے شہر میں دو واٹر اے ٹی ایم لگوائے ہیں۔ ان دونوں واٹر اے ٹی ایم کو عام لوگوں کے لیے سڑک کے کنارے لگوا دیا گیا ہے۔
دربھنگہ میں پینے کا مفت پانی فراہم کرنے کے لیے واٹر اے ٹی ایم - دربھنگہ
ریاست بہار کے دربھنگہ شہر میں مفت پینے کے پانی کے لیے واٹر اے ٹی ایم لگایا گیا ہے۔
دربھنگہ میں ضلع انتظامیہ کی طرف سے مفت پانی کا انتظام
ضلع انتظامیہ کے اس قدم کو عام لوگوں کے لیے بڑا اہم قدم سمجھا جا رہا ہے۔ راہگیر اور مقامی باشندے گرمی دنوں میں ان واٹر اے ٹی ایم کے ذریعے اپنی پیاس بجھا رہے ہیں۔
در بھنگہ کے ڈی ایم نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ فی الحال محکمۂ پی ایچ ڈی سے صرف دو واٹر اے ٹی ایم ملا ہے، جبکہ مزید ملنے کی امید ہے۔