جاپان کی کنسٹی ٹیوشن ڈیموکریٹک پارٹی (سی ڈی پی جے) اور ڈیموکریٹک پارٹی برائے عوام (ڈی پی پی) کے ممبروں پر مشتمل نئی اپوزیشن پارٹی کے نام اور قائد کے فیصلے کے لئے 10 ستمبر کو ووٹنگ ہوگی۔
کیوڈو نیوز ایجنسی کے مطابق پارٹی بعد میں 15 ستمبر کو ایک نئی سیاسی جماعت کی بنیاد رکھنے کے لیے ایک کانفرنس کرے گی۔
اگلے ہی دن نئے وزیراعظم کے انتخاب کے لیے پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس طلب کیا گیا ہے۔