جاری پارلیمانی انتخابات میں سب سے ہائی وولٹیج پارلیمانی سیٹوں میں سے ایک سیٹ بیگو سرائے کی بھی ہے جہاں سے جے این یو طلباء یونین کے سابق صدر کنہیا کمار سی پی آئی کے امیدوار ہیں جبکہ ان کے مدمقابل بی جے پی کے گری راج سنگھ اور آر جے ڈی کے تنویر حسن ہیں۔
گزشتہ روز کنہیا کمار کے روڈ شو میں اس وقت ہنگامہ ہو گیا جب رامداری نامی گاؤں میں ان کا روڈ شو تھا اور اس دوران مخالفین نے انہیں کالے جھنڈے دکھائے، اس کے بعد کنہیا کو حامیوں اور مخالفین میں لاٹھی اور ڈنڈے کے ساتھ ایکدوسرے سے لڑ پڑے۔