اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بارہ بنکی: صحافیوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف آواز

تین نکاتی میمورنڈم کے ذریعہ مرزاپور کے صحافی پون جائیسوال پر درج کیے گئے مقدمے میں فوری طور پر فائنل رپورٹ لگانے اور مقدمہ لکھنے والے افسر کے خلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا گیا۔

By

Published : Sep 5, 2019, 10:39 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 2:22 PM IST

متعلقہ تصویر

ملک بھر میں صحافیوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی کے صحافیوں کی جانب سے آواز بلند کی گئی۔

صحافیوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف آواز

اس سلسلے میں صحافیوں کے ایک وفد نے ضلع مجسٹریٹ آدرش سنگھ کی معرفت صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند کو میمورنڈم دیا ہے۔

صحافیوں کا مطالبہ ہے کہ ان کے خلاف ہونے والے معاملات پر سرکاری ادارے 'پریس کونسل آف انڈیا' کی رائے بعد ہی کارروائی کی جانی چاہئے۔

تین نکاتی میمورنڈم کے ذریعہ مرزاپور کے صحافی پون جائیسوال پر درج کیے گئے مقدمے میں فوری طور پر فائنل رپورٹ لگانے اور مقدمہ لکھنے والے افسر کے خلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ملک بھر کی جیلوں میں قید صحافیوں کی رہائی اور ان کی حفاظت کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔

Last Updated : Sep 29, 2019, 2:22 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details