اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

وستارا کا چھ اگست سے بین الاقوامی پرواز شروع کرنے کا اعلان - بین الاقوامی

ٹاٹا گروپ اور سنگاپور ایئرلائنس کی جوائنٹ وینچر والی طیارہ خدمات فراہم کرنےوالی کمپنی وستارا اگلے مہینے سے بین الاقوامی پرواز شروع کرےگی۔

وستارا کا چھ اگست سے بین الاقوامی پرواز شروع کرنے کا اعلان

By

Published : Jul 11, 2019, 3:07 PM IST

کمپنی نے آج بتایا کہ اگست میں وہ دلی اور ممبئی سے سنگاپور کے لیے پرواز شروع کرےگی۔دہلی سے سنگاپور کے لیے پہلی پرواز چھ اگست کو روانہ ہوگی جو سات اگست کو وہاں سے واپس چلے گی۔

ممبئی سے سنگاپور کے لیے پہلی پرواز سات اگست کو ہوگی جو سنگاپور سے اگلے دن روانہ ہوگی۔

دونوں یومیہ پروازیں ہوں گی۔ان راستوں پر کمپنی بوئنگ 800-737این جی طیاروں کی آمدورفت کرےگی۔

دہلی-سنگاپور -دہلی راستے پر ایکونومی کلاس کا ٹکٹ 21877روپے کا اور بزنس کلاس کا 63331روپے کا ہوگا۔ممبئی-سنگاپور-ممبئی راستے پر ایکونومی کلاس کا ٹکٹ 20778روپے کا اور بزنس کلاس کا ٹکٹ 76890روپے کا ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details