اس وقت برسات کا موسم ہے، فضا میں نمی کی زیادتی ہے، جس سے وائرل انفیکش جیسے نزلہ، زکام ، الرجی، اور جلدی بیماریاں بہت عام ہوتی ہیں۔
بارش کے دنوں میں ہر وقت بارش تو نہیں ہوتی بلکہ کبھی دھوپ کبھی چھاؤں کا سلسلہ لگا رہتا ہے۔
'بدلتے موسم میں صحت کا خاص خیال رکھنا ضروری' سڑکوں، گلیوں اور محلوں میں کہیں کہیں پانی بھی جمع رہتا ہے جس سے ہر وقت بیماری کا خطرہ منڈلاتا رہتا ہے۔
اکثرو بیشتر احتیاط نہ برتنے کی صورت میں کافی دنوں تک پریشان ہوکر اسپتال بھی جانا پڑتا ہے۔
'بدلتے موسم میں صحت کا خاص خیال رکھنا ضروری' حکومت کی جانب سے صفائی کا انتظام تو ہوتا ہے، لیکن خود بھی احتیاطی قدم اٹھاتے رہنا چاہیے تاکہ بیماریوں سے دور رہا جا سکے۔
ان بیماریوں سے بچنے کے لیے ہمیں خاص طور پر اپنی قوت مدافعت کو مضبوط بنانا ضروری ہے۔
اس کے لیے اچھی غذا کے ساتھ ساتھ زیادہ سے زیادہ پانی پینا، کولر اے سی اور نم ہوا سے خود کو بچاتے رہنا چاہیے۔
اس کے ساتھ ہی جسم کو صاف ستھرا رکھنا اور پسینے کو جذب کرنے والے کپڑے پہننا ضروری ہے۔
ان سارے تدابیر کو اختیار کر کے یقینا ہم مذکورہ بیماریوں سے خود کو بچا سکتے ہیں۔