اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

اقلیتی طبقہ کے خلاف پولیس کی یکطرفہ کاروائی - کشیدگی

وارانسی کے بجرڈیہہ علاقے میں دو فرقوں میں معمولی بات چیت پر شرپسند عناصر نے فرقہ وارانہ رنگ دے دیا، پولیس نے یکطرفہ کارروائی کرتے ہوئے 10 مسلم نوجوانوں کو گرفتار کیا۔

متعلقہ تصویر

By

Published : Apr 10, 2019, 10:03 AM IST

ریاست اتر پردیش کے شہر وارانسی کا بجرڈیہہ علاقہ مسلم اکثریتی علاقہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ایک دکان پر دو اشخاص کے مابین معمولی بات پر تنازع ہوا جس کے بعد شر پسند عناصر کا گروپ آیا اور سنگ باری شروع کی اور مسلم افراد کو پیٹنے لگے۔

متعلقہ ویڈیو

ستم ظریفی یہ کہ مارپیٹ کرنے کے بعد انہی لوگوں نے پولیس اسٹیشن میں مسلمانوں کے خلاف شکایت بھی درج کی۔

شکایت کے بعد پولیس نے بھی یکطرفہ کاروائی کرتے مسلم افراد کی گرفتاری شروع کی اور دس لوگوں کو گرفتار کیا۔

مقامی افراد نے بتایا کہ پولیس رات میں زبردستی گھروں میں گھس کر مسلم بچوں کو گرفتار کر رہی ہے۔

پولیس کی زیادتی کا عالم یہ تھا کہ انہوں نے مسلمانوں کی املاک کو بھی نقصان پہنچایا اور خواتین سے بدتمیزی اور گالی گلوچ کی۔

پولیس کی یک طرفہ کاروائی سے مسلمانوں میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔

اس معاملے میں جب چوکی انچارج سے بات کی گئی تو انہوں کچھ بھی کہنے سے انکار کر دیا تا ہم اتنا ضرور بتایا کہ اس معاملے میں دس افراد کو حراست میں لیا گیا ہے، چوںکہ شکایت صرف ایک ہی گروپ کی جانب سے شکایت درج کی گئی تھی اسی لیے مخالف گروپ کے افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details