اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'ووٹ مانگ کر شرمندہ نہ کریں'

بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے ضلع نینی تال کے  ہلدوانی بلاک کے  جیت پور نیگی کے مقامی باشندوں نے انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔

By

Published : Mar 29, 2019, 8:35 PM IST

متعلقہ تصویر

آپ نے تو علاقے کی ترقی، تعلیمی ڈھانچے اور بنیادی سہولیات کے لیے انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی بات تو ضرور سنی ہوگی، لیکن آج ہم آپ کو ایک ایسے گاؤں سے واقف کرانے جارہے ہیں جہاں کے 500 خاندانوں پر مشتمل ووٹرز نے انتخابات کے بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اور وہ محض اس لیے کہ ان کے گاوں کو ترقی اب تک چھوُ کر نہیں گزری۔

متعلقہ ویڈیو

معاملہ جیت پور نیگی کا ہے، جو ریاست اتراکھنڈ کے ضلع نینی تال کے ہلدوانی بلاک کے تحت آتا ہے۔

اطلاعات کے مطابق مذکورہ گاؤں نہ تو میونسپل کارپوریشن کے تحت آتا ہے اور نہ ہی گرام پنچایت کے تحت اس کی وجہ سے مقامی لوگوں میں زبردست غم و غصہ ہے۔ وہ سرکاری کام کاج کے لیے کہیں بھی چلے جائیں ناکام اور نامراد ہوکر ہی لوٹتے ہیں کیوں کہ سرکاری ریکارڈ میں یہ کہیں ہیں ہی نہیں۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان کے صرف آدھے گاؤں کو میونسپل کارپوریشن میں شامل کیا گیا ہے، جبکہ آدھی آبادی ایسی ہے جسے نہ تو میونسپل کارپوریشن اور نہ ہی پنچایت میں شامل کیا گیا ہے۔

مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ انہیں کسی بھی حدود میں شامل نہیں کیا گیا وہ اپنے کام کے لیے جائیں تو جائیں کہاں؟ ان کی بہت بڑی آبادی بنیادی سہولیات سے محرروم ہے اور سیاسی پارٹیاں انہیں صرف ووٹ بینک سمجھتی ہیں۔ لہذا وہ ووٹ نہیں ڈال کر اپنے غصے کا اظہار کررہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details