اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

وکاس دوبے کے دو اور ساتھی انکاؤنٹر میں ہلاک

کانپور فائرنگ کے کلیدی ملزم وکاس دوبے کے قریبی رنبیر شکلا اور پربھات مشرا کا الگ الگ مقامات پر انکاؤنٹر کرکے ہلاک کردیا گیا۔

وکاس دوبے کے دو اور ساتھی کا انکاؤنٹر

By

Published : Jul 9, 2020, 9:12 AM IST

Updated : Jul 9, 2020, 9:29 AM IST

کانپور تصادم میں پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کے کلیدی ملزم وکاس دوبے کے دو اور ساتھیوں کو پولیس نے انکاؤنٹر کے دوران ہلاک کردیا۔

اطلاع کے مطابق پربھات مشرا کو پولیس نے فرید آباد کے ہوٹل سے گرفتار کیا تھا، بتایا جارہا ہے کہ پربھات پولیس حراست سے بھاگ رہا تھا، اس کے بعد انکاؤنٹر میں ہلاک کردیاگیا۔

وہیں پولیس نے اٹاوہ میں وکاس دوبے کے قریبی رنبیر شکلا کو ہلاک کیا ہے، پولیس کے مطابق رنبیر شکلا نے دیررات مہیوا کے قریب شاہراہ پر سوفٹ ڈیزائر کار کو لوٹ لیا، اس کے ساتھ اس کے تین اور ساتھی بھی موجود تھے۔

پولیس کو ڈکیتی کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے چاروں کو سول لائن تھانے کی کچورا روڈ پر محاصرہ کر لیا، دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

کانپور انکاؤنٹر میں کلیدی ملزم وکاس دوبے ابھی بھی فرار ہے، پولیس اس کی گرفتاری کے لیے جگہ جگہ چھاپے ماری کررہی ہے، وکاس دوبے پر پانچ لاکھ روپے کا انعام رکھا گیا ہے۔

Last Updated : Jul 9, 2020, 9:29 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details