اردو

urdu

کارگل شہیدوں کی یاد میں ’وجئے دوڑ‘

By

Published : Jul 21, 2019, 3:11 PM IST

کارگل جنگ کے شہیدوں کی یاد میں نئی دہلی کے وجے چوک سے انڈیا گیٹ تک ’ وجئےدوڑ‘ میں کثیر تعداد میں لوگوں نے حصہ لیا۔

کارگل شہیدوں کی یاد میں ’وجئے دوڑ‘

لیفٹیننٹ جنرل اشونی کمار نے صبح چھ بجے ’وجئے دوڑ‘ کو ہری جھنڈی دکھائی۔ فوج کی جانب سے ہر برس آج کے دن اس طرح کی ریس کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

اس سے قبل ہندوستانی فوج نے ٹوئٹ کر کے بتایا تھا:
’’کارگل کے ہیرو کی جرأت، بہادری اور قربانی کی یاد میں اتوار کی صبح چھ بجے نئی دہلی کے وجے چوک پر ’وجئے دوڑ‘ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔آئیں اور فوج کے بہادروں کے ساتھ دوڑیں‘‘۔

ہندوستانی فوج کے ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پبلک انفارمیشن نے اطلاع دی کہ دہلی کی سابق وزیر اعلی شیلا دکشت کے انتقال کی وجہ سے انڈیا گیٹ پر ٹرائی-سروس بینڈ کی نمائش 22 جولائی تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details