بھارتی نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے عیدالفطر کو خاندانوں اور کمیونٹیز کو ساتھ لانے کا موقع بتایا۔ ساتھ ہی نائب صدر نے تمام لوگوں سے عید کے دوران کووڈ 19 سے بچاؤ کے حفاظتی معیار پر عمل کرنے اور جسمانی فاصلے کو برقرار رکھنے کی اپیل کی۔
نائب صدر نے ایک پیغام میں کہا ہے کہ 'میں عید الفطر کے مبارک موقع پر ملک کے باشندوں کو نیک خواہشات اور مبارکباد دیتا ہوں'۔
انہوں نے کہا کہ 'عید الفطر رمضان کے مبارک مہینہ کے اختتام کا جشن کے طور پر منایا جاتا ہے اور اسلامی کیلنڈر کے دسویں ماہ شوال کے آغاز ہوتا ہے'۔
نائیڈو نے کہا ہے کہ 'یہ تہوار ہمارے معاشرے میں صدقہ، رحم، ہمدردی اور قربانی کا جشن ہے۔ اس موقع پر خاندان اور کمیونٹی تمام ساتھ آ جاتے ہیں۔ اس سال جب بھارت اور ساری دنیا کووڈ -19 وبا کا شکار ہے، ہم اپنے تقریبا سارے روایتی تہوار گھر میں محدود رہ کر ہی منا رہے ہیں'۔
انہوں نے کہا ہے کہ 'رواں برس ہم اپنی خوشی کو محدود ہی رکھیں گے اور دو گز فاصلے اور صفائی جیسی احتیاطی تدابیر برتنی ہوں گی۔ پھر بھی امید کرتا ہوں کہ اس مقدس تہوار کو ہم روایتی جوش و خروش، عبادت، دعاؤں اور بھائی چارے کے جذبے کے ساتھ منائیں گے'۔
بھارتی نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ 'امید کرتا ہوں کہ عید الفطر ہماری زندگی میں رحمت، برکت، صحت اور خوشحالی لائے'۔