کانگریس پارٹی کے ترجمان رندیپ سنگھ سورجے والا نے ہفتہ کے روز جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ یہ بہت حیرت کی بات ہے کہ اگر حکومت کے اس اقدام پر سوال اٹھایا جاتا ہے تو اسے غداری سمجھا جاتا ہے۔
پی ایم کیئرس فنڈ سے خریدے گئے وینٹیلیٹر سرکاری معائنہ میں ناکام: کانگریس
کانگریس نے کہا ہے کہ پی ایم کیئرس فنڈ سے کورونا وائرس کے متاثرہ مریضوں کے علاج کے لیے خریدے گئے وینٹیلیٹروں کو وزارت صحت کی تکنیکی کمیٹی نے ناکام قرار دیا ہے اور حیرت کی بات یہ ہے کہ ان وینٹیلیٹروں کی سپلائی کرنے والی کمپنیوں کو لاکھوں روپے ایڈوانس میں ادا کیے جا چکے ہیں۔
کانگریس پارٹی کے ترجمان رندیپ سنگھ سورجے والا
انہوں نے کہا کہ "کیا آپ جانتے ہیں کہ پی ایم کیئرس فنڈ پر سوالات پوچھنا 'غداری' ہے۔ تو پھر کیا ہوا اگر عوامی فنڈ سے خریدے گئے وینٹیلیٹر ناکام ہو رہے ہیں اور کروڑوں روپے کی پیشگی ادائیگی کی جارہی ہے؟ اور تو اور سپریم کورٹ نے بھی سی اے جی آڈٹ کے لیے نہیں کہا ہے"۔
اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک اخبار میں شائع ہوئی خبر بھی پوسٹ کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حق اطلاعات کے تحت موصولہ معلومات کے مطابق وزارت صحت نے ان کمپنیوں کو 22 کروڑ روپے کی پیشگی ادائیگی کی ہے۔