اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

عسکریت پسندی کے ذریعے ترقیات سے دھیان ہٹانے کی کوشش: وینکیا نائڈو

نائب صدر جمہوریہ وینکیا نائڈو نے کوسٹا ریکا میں بھارتی کمیونٹی سے ملاقات کی، اس دوران انہوں نے پاکستان کا نام لیے بغیر ہی اس پر شدید نکتہ چینی کی۔

ائل فوٹو

By

Published : Mar 10, 2019, 1:19 PM IST

انہوں نے کہا کہ بھارت کا ایک پڑوسی ملک شدت پسندی کے ذریعے بھارت کا ترقیاتی کاموں سے دھیان بھٹکانے کی کوشش کررہا ہے۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ عسکریت پسندی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا ہے یہ بس انسانیت کے دشمن ہوتے ہیں۔ نائڈو نے کہا کہ بھارت سبھی محاذ پر ترقی کررہا ہے ۔

نائب صدر جمہوریہ نے بھارتی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک امن پسند ملک ہیں۔ ہم نے کبھی کسی پر حملہ نہیں کیا، ہمارا یقین ہے کہ پوری دنیا ایک خاندان ہے۔

باوجود اس کے کہ ہمارا ایک پڑوسی ملک ہے جو عسکریت پسندی کو تیار کرنے کے ساتھ ساتھ اسے پیسے دیکر امن وامان کے ماحول کو بگاڑنا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شدت پسندی نہ صرف بھارت کے لیے خطرہ ہے بلکہ پوری دنیا کے لیے ایک پریشانی ہے۔ بلکہ یہ ایک بین الاقوامی مدعا ہے۔ یہاں تک امریکہ بھی اس مسئلے پر ہمارا درد سمجھنے لگا ہے۔

نائڈو نے پلوامہ حملے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سی آر پی ایف کے چالیس جوان ہلاک کر دیے گئے اس کے بعد آئی اے ایف کے طیاروں نے پاکستان میں داخل ہو کر شدت پسندی کے تربیتی ٹھکانوں کو تباہ کر دیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details