حیدرآباد: فلم 'قلی نمبر 1' کا نیا گانا 'ممی قسم' جاری کردیا گیا۔ یہ گانا یوٹیوب پر خوب دیکھا جارہا ہے۔ اداکار ورون دھون نے اس گانے کی شوٹنگ کی ایک مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ ویڈیو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اس گانا کی شوٹنگ میں ورون کو بہت ستائش ملی تھی۔
واضح رہے کہ وہ کوویڈ 19 سے صحت یاب ہو رہے ہیں لیکن 'قلی نمبر 1' کی ریلیز کے بارے میں ان کا جوش ویسے ہی ہے۔
اداکار نے گانے کی ایک مختصر BTS ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 'اروشی اروشی' کے گانے پر پربھودیو کا رقص دیکھنے کے بعد وہ ہمیشہ اس طرح کا رقص کرنا چاہتے ہیں۔ ورون نے پروڈیوسر جیکی بھگنانی ، کاسٹ اور عملے کو اس گانے کو بہت عمدہ بنانے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔